تازہ ترین

نوواک جوکووچ پر آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی ختم

آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ویزا پابندی کے خاتمے کے بعد سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو اگلے سال آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔

جنوری میں ٹینس کھلاڑی جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے بعد گرینڈ سلیم میں مقابلہ کرنے سے پہلے ڈی پورٹ کیا گیا اور 3 سال کے لیے ملک میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔

تاہم  اب مقامی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلوی امیگریشن کے وزیر اینڈریو جائلز نے نوواک جوکووچ کی ملک میں داخلے کی پابندی کو ختم کر دیا ہے۔

پابندی ختم ہونے کے بعد جوکووچ  آسٹریلوی اوپن میں شرکت کرنے کے لیے ویزے کی درخواست دینے کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلین اوپن کے ڈائریکٹر کریگ ٹائلی نے کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ جوکووچ اگلے سال کے ٹورنامنٹ میں واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر آسٹریلوی حکومت پر منحصر ہے، میں جانتا ہوں نوواک مقابلے میں واپس آکر کھیلنا چاہتا ہے۔

جبکہ اکتوبر میں جوکووچ نے کہا تھا کہ انھیں "مثبت علامات” دیے گئے ہیں انھیں پابندی کے باوجود مقابلے میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلین بارڈر فورس نے کوویڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر نوواک جوکووچ کو حراست میں لیا تھا اور ان کا ویزا منسوخ کردیا گیا۔

 جس کے بعد انہوں نے عدالت سے اپیل کی تو ان کا  ویزا بحال کر دیا گیا تاہم تین دن بعد ہی آسٹریلیا کے امیگریشن وزیر نے جوکووچ کا ویزا دوبارہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -