تازہ ترین

افغانستان میں امریک کا چھوڑا ہوا اسلحہ خیبرپختونخوا کے خلاف استعمال ہورہا ہے، آئی جی خیبرپختونخوا کا انکشاف

پشاور : آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ خیبرپختونخوا کے خلاف استعمال ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بہت سےدہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا، یہ جنگ ہماری نہیں تھی ہم پر مسلط کی گئی۔

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ کل باجوڑ میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا، نقصانات ہوتے ہیں ان کے لیے ہم تیار ہیں۔

معظم جاہ انصاری نے کہا کہ ذاتی جھگڑا کسی سے نہیں قوم کی خاطر سب کررہے ہیں، 15 اگست 2021 کو افغانستان کی حکومت کی تبدیلی کے بعد دہشت گرد رہا ہوئے، پولیس کو نشانہ بنانے کا مقصد عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ آپ کے محافظ محفوظ نہیں۔ لیکن ہم انہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شکست دیں گے۔

آئی جی پولیس خیبرپختونخوا نے انکشاف کیا کہ افغانستان میں امریکاکا چھوڑا ہوااسلحہ خیبرپختونخواکےخلاف استعمال ہورہا ہے۔

Comments

- Advertisement -