تازہ ترین

درفشاں سلیم نے ماموں کی شادی کی تصاویر شیئر کردیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹا اسٹوری میں نئی تصاویر شیئر کردیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں مہک کا مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے انسٹا اسٹوری میں شادی تصاویر شیئر کیں۔

 

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کے ماموں نے سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ اداکارہ نے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں انہیں تقریب میں تصویر بنواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ایک گھنٹہ قبل یہ تصاویر شیئر کیں جس پر ان کے مداح الجھن میں مبتلا ہوگئے لیکن ساتھ ہی اداکارہ نے دوسری تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر مداحوں کو معلوم ہوا کہ ان کے ماموں کی شادی کی تصاویر ہیں۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پردیس‘ اور ’بھڑاس‘ میں بھی مرکزی کردار نبھا چکی ہیں مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا تھا۔

اداکارہ کے ساتھ ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور مرکزی کردار میں موجود ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، عتیقہ اوڈھو، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، لائبہ خان ودیگر شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -