اشتہار

عتیق احمد کی 123 کروڑ روپے کی جائیداد قرق

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ایم آئی ایم لیڈر و سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کی 123 کروڑ کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرلی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے خلاف یہ کارروائی آج عمل میں لائی گئی، جہاں ان کی 123 کروڑ کی دوجائیدادیں قرق کی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عتیق احمد نے یہ جائیدادیں حویلیاں جھونسی میں اپنے والد حاجی فیروز ماموں عثمان احمد، افروز احمد کے نام پر خریدی تھیں، اس پراپرٹی کا تخمینہ 123 کروڑ روپے ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل بھی عتیق احمد کی کروڑوں کی جائیدادیں قرق کی جاچکی ہیں اور ان کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے خلاف اتر پردیش کے کئی تھانوں میں دھوکہ دھڑی، قتل، زمینوں پر قبضہ اور اغوا سمیت سنگین دفعات میں 100 سے زیادہ مقدمے درج ہیں اور وہ ان دنوں گجرات کے سابرمتی جیل میں قید ہیں ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں