تازہ ترین

انوشکا اور ویرات نے ماہانہ لاکھوں روپے کرائے پر گھر لے لیا

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر ویرات کوہلی نے ماہانہ لاکھوں روپے کرائے پر گھر لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جوڑے نے ممبئی کے علاقے جوہو میں قائم کثیر المنزلہ عمارت کی چوتھی منزل پر گھر لیا ہے۔

ویرات کوہلی نے گھر کی بُکنگ کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار بھارتی روپے ادا کیے اور جوڑے کو ہر ماہ 2 لاکھ 76 ہزار کرائے کی مد میں دینا ہوں گے۔

اس کے علاوہ گھر کے کاغذات کے لیے انوشکا اور ویرات نے 1 کروڑ 15 لاکھ روپے دیے۔

یہ بھی پڑھیں: ورات کوہلی اور انوشکا شرما کا ریسٹورنٹ کھولنے کا اعلان

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

کہا جا رہا ہے کہ یہ گھر معروف سابق بھارتی کرکٹر سمرجیت سنگھ گائیکواڑ کی ملکیت ہے۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا نام ستمبر میں بھی خبروں کی زینت بنا تھا جب جوڑے نے ریاست مہاراشٹرا میں اپنا فارم پاؤس خریدا تھا۔

Comments

- Advertisement -