تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ایرانی سفیر کی نئی عسکری قیادت کو مبارک باد

ایرانی سفیر سید محمد الحسینی نے پاکستان کی نئی عسکری قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد الحسینی نے نئی عسکری قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کے تقرر پر دونوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔

ایرانی سفیر نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ تقرریوں پر نئے افسران کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

اس موقع پر سید محمد الحسین نے کل سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل (ر) ندیم رضا کے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں کردار کی بھی تعریف کی۔

Comments

- Advertisement -