تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ سے قبل دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ انجری کے باعث یکم دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

32 سالہ کھلاڑی انگلینڈ کی T20 ورلڈ کپ کی کامیاب مہم کے دوران انجری کا شکار ہو گئےتھے جس کی وجہ سے وہ بھارت کے خلاف سیمی فائنل اور پاکستان کے خلاف فائنل نہ کھیل سکے۔

ووڈ کی انجری میں بہتری آرہی ہے اور امکان ہے کہ وہ ملتان اور کراچی میں ہونے والے آخری دو ٹیسٹ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

Major blow for England as Wood ruled out of first Pakistan Test

یاد رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے سفر سے قبل ابوظہبی میں کیمپ کے دوران نوجوان لیگ اسپنر ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔ وہ دی لائنز (انگلینڈ سیکنڈ الیون) کا حصہ تھا، جس نے مرکزی اسکواڈ کے خلاف تین روزہ پریکٹس گیم کھیلی۔

Comments

- Advertisement -