اشتہار

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کی ریٹائرمنٹ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے منظوری سرکولیشن سمری کےذریعے دی۔ سمری کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 10دسمبر 2022 سے ہو گا جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری ہو گا۔

وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف تعینات کیا تھا۔

- Advertisement -

پاک فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ جی ایچ کیو نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کے نام و ڈوزیئر وزارت دفاع کو بجھوائے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام پہلے نمبر پر شامل تھا۔لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نام فہرست میں دوسرے نمبر اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر تھا۔

فور اسٹار جنرلز کی تعیناتیوں کی سنیارٹی لسٹ میں لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود چوتھے اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پانچویں نمبر پر تھے جبکہ لیفٹیینٹ جنرل محمد عامر کا نام چھٹے نمبر پر شامل تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں