اشتہار

‘فوج اورعدلیہ کیساتھ تلخیاں کم کرناچاہتے ہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج اور عدلیہ کے ساتھ تلخیاں کم کرنا چاہتے ہیں، حکومت کے ساتھ بھی غیر رسمی رابطے ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے تفصیلی ملاقات ہوئی،ملاقات میں پی ٹی آئی کا نقطہ نظر واضح کیا کہ اسمبلی توڑنے میں تاخیر ہوجائے تو حرج نہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ میں سب سےزیادہ استعفےمنظورکیےگئے،ملک نے عام انتخابات کی طرف جانا ہے، پنجاب اسمبلی کو توڑنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کرنا ہے،اس حوالےسےمیٹنگزشروع کردی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فوج اور عدلیہ کیساتھ تلخیاں کم کرناچاہتے ہیں،اسے مزید بڑھاوا دینے کے حق میں نہیں، صرف اتنا  چاہتے ہیں کہ ماورائے آئین اقدامات نہیں ہونےچاہیے۔ حکومت کیساتھ غیررسمی رابطےہورہےہیں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض عناصراس تلخیوں کوبڑھارہےہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کی فوری طورپربات ہونی چاہئے کیونکہ آئین اورقانون کی سات مہینوں میں دھجیاں اڑادی گئیں، ہم انتخابات کی طرف بڑھناچاہتےہیں، ماورائےآئین کوئی بھی کام نہیں ہونےدیں گے اور نہ ہی حکومت کی مدت بڑھانےکےکسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرینگے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ یہ حکومت بڑی تیزی کے ساتھ اپنی اہمیت کھورہی ہے، اب یہ چند ہفتوں کی مہمان رہ گئی، موجودہ حکومت کےپاس مینڈیٹ ہی نہیں اسی لیے کوئی اعتمادنہیں کرتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں