اشتہار

ترکیہ کا یونان سے عالمی قوانین کی پاسداری کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکیہ نے ساحلی پٹی کے قریب جزیروں میں فوجی مشقوں کے اعلان پر یونان کو خبردار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے بیان میں کہا کہ یونان جزیروں کو عسکری بنانا بند کرے اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔

میولود چاوش اولو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یونان امن نہیں چاہتا تو ترکیہ جو بھی ضروری ہوگا وہ کرے گا، عالمی قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر اقدامات اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ یونان اشتعال انگیزی کر رہا ہے جس پر اب ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

خیال رہے کہ یونان نے ترکیہ کی ساحلی پٹی کے قریب جزیروں میں فوجی مشقوں کا اعلان کر رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں