تازہ ترین

شہباز شریف کا اہم فیصلہ

مسلم لیگ ن کے صدر وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا اور اور ملک گیر ورکرز کنونشن کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے لیگی کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ملک گیر ورکرز کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔

ورکرز کونشن مرحلہ وار ہوں گے جس کے لیے صوبائی عہدیداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ 11 سے 17 دسمبر تک کے ورکرز کنونشن کے انقاد کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج روالپنڈی، سیالکوٹ، شیر گڑھ اور مردان میں ورکرز کنونش ہوں گے جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ورکرز کنونشن منگل 13 دسمبر کو ہوگا۔

پنجاب کے دارلخلافہ لاہور میں ورکرز کنونشن 14 دسمبر کو شیڈول کیا گیا ہے اس کے علاوہ 15 کو شیخوپورہ، 16 کو قصور اور 17 دسمبر کو فیصل آباد میں کارکنوں کے اجلاس ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -