تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پی ایس ایل 8 کی ڈرافٹنگ مکمل، فرنچائزز نے کھلاڑی منتخب کرلیے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن کی ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، فرنچائزز نے ایونٹ کے لیے کھلاڑی منتخب کرلیے۔

پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر نشر کی گئی۔

 ڈرافٹ میں ٹیموں نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے 18 رکنی اسکواڈ مکمل کرلیے۔

ڈرافٹ میں 517 غیر ملکی اور 491 پاکستانی پلیئرز رجسٹرڈ ہیں۔

ڈرافٹنگ سے قبل پی ایس ایل فرنچائزز نے بہترین اپنے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے جبکہ چند کھلاڑیوں کو ریلیز بھی کیا گیا جنہیں‌ دوسری ٹیموں‌ نے منتخب کیا۔

کراچی کنگز

کراچی کنگز میں عماد وسیم کپتان، حیدر علی، شعیب ملک، محمد عامر، شرجیل خان، میر حمزہ، عامر یامین اور قاسم اکرم ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ کو منتخب کیا ہے۔

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جیمز ونس کو چُن لیا ہے جبکہ جیمز فُلر کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔

 گولڈ کیٹیگری میں کنگز نے اپنی ٹیم میں آسٹریلوی فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کو شامل کیا ہے۔سلور کیٹیگری ون میں کنگز نے طیب طاہر جبکہ سلور ٹو میں سینٹرل پنجاب کے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق کا انتخاب کرلیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں کراچی کنگز میں جارح مزاج بیٹر عرفان خان نیازی جبکہ قاسم اکرم کو ریٹین کیا ہے جبکہ سپلیمنٹری میں جنوبی افریقہ کے اسپنر تبریز شمسی اور کو شامل کیا گیا ہے۔

 

لاہور قلندرز

لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، افغانستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر راشد خان اور فخر ۔زمان کو شامل کیا ہے،قلندرز نے وائلڈ کارڈ استعمال کرتے ہوئے حسین طلعت کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

قلندر نے گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا اور لیام ڈوسن کو منتخب کیا ہے جبکہ سلور کیٹیگری دلبر حسین کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ احمد دانیال بھی قلندر سے کھیلتے دکھائی دیں گے۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے پی جے ایل کی دریافت شاویز عرفان کو منتخب کیا ہے۔

 قلندرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں وکٹ کیپر بیٹر جارڈن کوکس کو شامل کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپلاٹینیم کیٹیگری میں سری لنکا کے بولر وننیندو ہسارنگا کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز بھی گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں ۔

 کوئٹہ نے اپنی ٹیم میں ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ کو شامل کیا ہے۔

سلور ون کیٹیگری میں گلیڈی ایٹرز نے عمید آصف کا انتخاب کیا ہے، سلور ٹو میں ٹیب بال کرکٹر محمد زاہد منتخب کرلیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری میں گلیڈی ایٹرز میں عبدالواحد بنگلزئی اور ایمل خان کو پک کیا ہےاور سپلیمنٹری کیٹیگری میں مارٹن گپٹل اور عمیر بن یوسف کو منتخب کیا ہے۔

گولڈ کیٹیگری میں گلیڈی ایٹرز نے اوپنر احسان علی کو منتخب کیا ہے۔

ملتان سلطانز

سلطانز نے پلاٹینیم میں ڈیوڈ ملر کو چن لیا ہے۔جوش لٹل بھی سلطانز کا حصہ بن گئے۔

گولڈ کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈین کے اکیل حسین کو منتخب کرلیا ہے، سلور ون کیٹیگری میں لیگ اسپنر اسامہ میر کا انتخاب کیا گیا ۔

سلور ٹو کیٹیگری میں سلطانز نے وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان کو شامل کیا ہے، ثمین گل بھی سلطانز کی نمائندگی کریں گے، آل راؤنڈر انور علی آئندہ سیزن میں انور علی سے کھیلیں گے جبکہ اس سے قبل وہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے۔

سلطانز نے اپنے اسکواڈ میں محمد سرور کو شامل کیا ہے جبکہ ملتان نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں لیگ اسپنر عادل راشد کا انتخاب کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز نے فائنل سپلیمنٹری پک میں سدرن پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹر عرفات منہاس کو شامل کیا ہے۔

پشاور زلمی

پشاور زلمی نے پلاٹینیم کیٹیگری میں سری لنکا کے راجا پکسے کو منتخب کیا ہے جبکہ پلاٹینیم ٹو میں یونائیٹڈ نے ویسٹ انڈین آل راؤنڈر رومین پاول کو چنا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے افغانستان کے مجیب الرحمان کو شامل کیا ہے۔

گولڈ کیٹیگری میں زلمی نے دانش عزیز کو منتخب کیا ہے جبکہ سلور کیٹیگری میں سیم ایوب ، لیگ اسپنر عثمان قادر کو شامل کیا ہے۔

زلمی نے سفیان مقیم کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔سپلیمنٹری کیٹیگری میں زلمی نے کیوی آل راؤندر جیمز نیشم کو منتخب کیا ہے جبکہ حسیب اللہ بھی زلمی کا حصہ ہیں ۔

سپلیمنٹری کیٹیگری میں زلمی نے اپنی باری چھوڑتے ہوئے نوجوان کھلاڑی کو شامل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم کیٹگری کےپ ہلے راؤنڈ میں ایلکس ہیلز کا انتخاب کیا ہے، پلاٹینیم ٹو میں افغانستان کے  رحمان اللہ گرباز کو منتخب کیا ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں یونائیٹڈ نے فضل فاروقی کا انتخاب کیا ہے۔

سلور ون کیٹیگری میں یونائیٹڈ نے مسٹری اسپنر ابرار احمد اور سلور ٹو میں صہیب مقصود کو منتخب کیا ہے، یونائیٹڈ نے رومان رئیس کو اسکواڈ میں برقرار کھا ہے۔

فاسٹ بولر ذیشان ضمیر بھی یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے، حسن نواز بھی یونائیٹڈ سے کھیلیں گے، یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں معین علی اور مبثر خان کو شامل کیا ہے۔

 

 

 

 

 

Comments

- Advertisement -