تازہ ترین

پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز آج سے شروع ہوگی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز آج سے شروع ہوگی تینوں میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز آج سے شروع ہوگی۔ تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ڈے اینڈ نائٹ میچ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔

قومی ٹیم کی کمان بابر اعظم کے سپرد ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کریں گے۔ گزشتہ روز ون ڈے ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم میں رونمائی بھی کی گئی۔ کپتانوں کا فوٹو سیشن ہوا، جب کہ ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔

ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز کا امتحان۔۔ پاکستان نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی میچ سے پہلے بھرپورپریکٹس، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی، پہلا ون ڈے آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان اور حارث سہیل کی واپسی ہوئی ہے جب کہ فاسٹ بولر حارث رؤف بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے جس سے قومی ٹیم کے بولنگ اٹیک کو تقویت ملے گی۔

ایک روزہ میچوں میں باہمی مقابلوں کا جائزہ لیا جائے گا اس میں پاکستان کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 107 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 55 میں شاہینوں نے کامیابی سمیٹی جب کہ 48 میں کیویز نے بازی ماری۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بن سکتی ہے؟

یہ ایک روزہ سیریز پاکستان کے ون ڈے میں نمبر ون عالمی ٹیم بننے کا بھی نادر موقع ہے۔ قومی ٹیم کیویز کو وائٹ واش کرتی ہے تو اس کا صلہ اسے آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز پانے کی صورت میں ملے گا۔

Comments

- Advertisement -