تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

چیف آف دی ایئراسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب

42ویں چیف آف دی ایئراسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب ایئرمین گالف کلب اینڈ ریکریشنل پارک کورنگی کریک میں منعقد ہوئی، تقریب میں ائیر مارشل حامد راشد، ڈپٹی چیف ائیر اسٹاف ایڈمنسٹریشن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مقابلوں میں مایہ ناز گالفر محمد شبیر نے چیف آف دی ایئراسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ اپنے نام کرلی، محمد عالم نے285کے اسکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

گالفر محمد عالم نے285کے اسکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ حمزہ تیمور امین اور محمد زبیر نے288کے اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے بتایا کہ سربراہ پاک فضائیہ کی جانب سے فاتح کھلاڑیوں کو مبارک باد دی گئی، ایئرمارشل حامد راشد نے ایونٹ کی کامیابی پر ایئرمین گالف کورس انتظامی کمیٹی کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر ایئرمارشل حامد راشد نے کہا کہ پاک فضائیہ دیگر کھیلوں کے ساتھ گالف کے فروغ کو بھی جاری رکھے گی، واضح رہے کہ چیف آف دی ایئر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ1977میں متعارف کرائی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -