اشتہار

شام میں رہائشی عمارت گرِ گئی، متعدد افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی شام کے شہر حلب میں اتوار کو رہائشی عمارت کے گرنے سے بچے سمیت 13 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شام کے دوسرے سب سے بڑے شہر کے شیخ مقصود ضلع میں پانچ منزلہ عمارت پانی کے رساو کی بنیادیں کمزور ہونے سے منہدم ہو گئی۔

یہ حلب میں حالیہ برسوں میں گرنے والی بہت سی عمارتوں میں سے ایک ہے جس نے باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں پر روسی اور شامی فضائی بمباری کے نتیجے میں چھ سال قبل باغیوں کو نکال باہر کیا تھا۔

- Advertisement -

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کرد محلے میں گرنے والی عمارت کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم از کم 13 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ کئی ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

امدادی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام کر رہی ہیں جب کہ متاثرین کے رشتہ دار اپنے پیاروں کی تلاش میں مدد کر رہے ہیں۔

کچھ زخمیوں اور لاشوں کو اپنی مدد آپ کے تحت شہری اپنی گاڑیوں پر اسپتال لائے ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں