اشتہار

شاہ رخ خان کی جھلک دیکھنے مداحوں کا سمندر امڈ آیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ پر تین دہائیوں سے راج کرنے والے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا سمندر امڈ آیا۔

شاہ رخ خان مداحوں سے جڑے رہنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ وہ ایک طرف ٹوئٹر پر ان کے سوالوں کے جواب دیتے ہیں تو دوسری طرف گھر (منت) کی بالکونی میں آکر انہیں اپنا دیدار کرواتے ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں منت کی بالکونی میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: مداح نے شاہ رخ خان کو خودکشی کرنے کی دھمکی دے دی

منت کے باہر سُپر اسٹار کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھیڑ میں لال رنگ کی کار بھی ہے جس پر کچھ نوجوان بیٹھے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں شاہ رخ خان نے اتوار کی شام کو خوبصورت بنانے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا: ’مجھے امید ہے کہ لال گاڑی والوں نے اپنی سیٹ بیلٹ باندھ رکھی تھیں۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں