اشتہار

مغرب میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات، روس کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: سُپر پاور امریکا کی نیندیں حرام کرنے والے ملک روس نے یورپی ممالک میں مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کو اسلام مخالف فعل قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک میں بڑھتا اسلاموفوبیا دنیا کے لیے خطرناک ہے، مغربی دنیا ایسے عوامل کی تعریف کرتی ہے جو اچھا نہیں ہے۔

- Advertisement -

روس نے کہا کہ ’قرآن پاک کی بے حرمتی اسلاموفوبیا کی ایک اور اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ گستاخانہ اقدامات نے ممکنہ طور پر سخت ردعمل کو ہوا دی۔‘

وزارت خارجہ نے کہا کہ یورپی ممالک آزادی اظہار کے بہانوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، حکومتی اجازت کے بعد ایسے اقدامات دنیا کے لیے خطرناک ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں