تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پاکستان سے بیرون ملک جانے والی خاتون کو آف لوڈ کیوں کیا گیا؟

ایف آئی اے نے جعل سازی سے بیرون ملک جانے والی خاتون مسافر کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر فلائٹ نمبر پی کے 797 سے ٹورنٹو جا رہی تھی خاتون مسافر کے پاسپورٹ پرکینیڈا کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خاتون مسافر نے ویزہ 30 لاکھ کے عوض ایجنٹ سے حاصل کیا ہے۔ خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے جعل سازی کرنے والے مسافروں کے خلاف اقدامات سخت کر دیے ہیں اور غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں