تازہ ترین

حکومت آئی ایم ایف کی بجلی مہنگی کرنے کی شرط ماننے کو تیار

اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی، بجلی مزید 6 روپے79 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی مزید 6 روپے79 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کی تیاری کرلی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے اور اگلے 5ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں مرحلہ وار اضافے کی تجویز بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کو گردشی قرضے کے نئے پلان پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا کہ
بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے گردشی قرضے میں کمی کی جائے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ بجلی چوری روکنے،لائن لاسز میں کمی سے سرکلر ڈیٹ کم کیا جائے گا۔

رواں ماہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی 4 روپے46پیسےتک مہنگی ہوگی، فروری میں ٹیرف میں اوسط اضافہ 3روپے 21 پیسے فی یونٹ بنے گا۔

اسی طرح مارچ میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی69 پیسےمہنگی کرنے اور جون میں بجلی کی قیمت میں 1روپے 64 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے سرکلر ڈیٹ میں کمی کےلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ، جس پر پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کو لائن لاسز میں کمی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کو بجلی چوری روکنے،ریکوریز میں بہتری کیلئے بھی بریفنگ دی اور آئی ایم ایف وفد کو توانائی شعبے میں اصلاحات سے بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -