اشتہار

ایشیائی ملک میں ہائی الرٹ، عوام کے باہر نکلنے پر پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک: آنکھوں میں جلن اور سانس لینے کے متعدد واقعات رپورٹ ہونے کے پیش نظر تھائی حکومت نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بینکاک میں ایئر انڈیکس 2.5، 70.5 تک پہنچ گیا ہے جو معمول سے 14 گنا زیادہ خراب ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 70 لاکھ اموات، ڈبلیو ایچ او کا انکشاف

ادھر سوئس ایئر کوالٹی ٹریکنگ پلیٹ فارم آئی کیو ایئر نے بھی بینکاک کی ہوا کے معیار کو دنیا میں چھٹا سب خراب قرار دیا ہے۔

فضائی آلودگی کے باعث حکام نے لوگوں سے گھروں کے اندر رہنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی اپیل کردی ہے۔

حکام کا موقف تھا کہ آنکھوں میں جلن اور سانس لینے میں تکلیف کے واقعات رپورٹ ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں