اشتہار

وزیراعظم نے ‘کل جماعتی کانفرنس ‘ بلالی، عمران خان کو بھی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پرتمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میزپربٹھانےکا فیصلہ کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور دہشت گردی کے واقعے پر غور کے لئے وزیراعظم نےسات فروری کو اسلام آباد میں کل جماعتی کانفرنس بلالی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سےتمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت دے دی گئی ہے،وزیراعظم نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بھی اےپ ی سی میں مدعو کرلیا ہے۔

- Advertisement -

لیگی رہنما ایاز صادق نے کل جماعتی کانفرنس کے لئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کیا ہے اور انہیں بھی اے پی س میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے کل اپیکس کمیٹی اجلاس میں پی ٹی آئی کےدو نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی ہے، ایازصادق نے پی ٹی آئی رہنماؤں کونامزد نمائندوں کےناموں سےآگاہ کرنےکی درخواست کی ہے۔

اجلاس میں تیس جنوری کو پشاورپولیس دہشت گردی کےواقعےپرغورہوگا جبکہ اجلاس میں انسداد دہشت گردی، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن پرغورہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں