تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

کراچی: ورلڈ کپ کوالیفائر دو ہزار تئیس کیلیے پاکستان ٹیم کو فائنل کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر ایکویسٹیریئن فیڈریشن آف پاکستان سلطان محمد علی نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم میں عرفان وٹو، وجاہت اللہ خان ، ناصرعباس ، تصور عباس لک، فضیل امجد بھٹی شامل کئے گئے ہیں تمام کھلاڑیوں کو سخت ٹرائلز کے بعد قومی ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ کوچنگ کے فرائض ہارون بندیال سرانجام دینگے

انہوں نے بتایا کہ پاکستان پہلی بار اتنے بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ہماری تیاریاں مکمل ہیں،پاکستانی گھوڑوں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، امید ہے کہ ہماری ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے بھارت نے جعلی ٹیم کھلا دی

خوش آئند بات یہ ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان میں نیزہ بازی ورلڈ کپ کوالیفائر مقابلے شروع ہورہے ہیں، ایونٹ کا آغاز پندرہ فروری سے ہوگا،ایونٹ میں مصر، لیبیا ، ایران ، شام اور بیلاروس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل نیزہ بازی فیڈریشن نے پچھلے سال بھارت کی جعل سازی کے باعث وہاں ہونے والے کوالیفائر مقابلے کینسل کرتے ہوئے اس کی میزبانی پاکستان کو دی تھی۔

بھارت نے اپنے ہی کھلاڑیوں کی ٹیم کو نیپال کی شرٹس پہنا کر کوالیفائر میچز کھلائے تھے۔

Comments

- Advertisement -