اشتہار

خیبر پختونخوا اور پنجاب میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی حکومت نے پولیو وائرس کو قابو کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اور پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت قومی صحت کے ذرائع کے مطابق پولیو کے حوالے سے حساس قرار دیے گئے پنجاب کے اکتیس اور خیبر پختونخوا کے چھ اضلاع میں خصوصی مہم مرحلہ وار چلائی جائیں گی۔

ڈی آئی خان اور بنوں میں خصوصی پولیو مہم کا پہلا مرحلہ چھ تا دس فروری جبکہ دوسرا مرحلہ 6 تا 10 مارچ منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق دونوں مرحلوں کے دوران ڈی آئی خان اور بنوں کی 247 یونین کونسلز میں پانچ سال سے کم عمر کے دس لاکھ 65 ہزار 294 بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہوگی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے پولیو کے حوالے سے حساس آٹھ اضلاع میں پولیو مہم کا پہلا مرحلہ تیرہ سے سولہ فروری تک منعقد ہوگا۔ دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب کے پندرہ اضلاع میں پولیو مہم چھ تا دس مارچ چلائی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں پنجاب کے آٹھ اضلاع میں پولیو مہم تیرہ تا اٹھارہ مارچ کو منعقد ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے حوالے سے دونوں صوبائی حکومتوں نے تیاری مکمل کر لی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں