تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’یوکرین پر بڑے روسی حملے کا امکان‘

یوکرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اس ماہ روس کی طرف سے بڑے حملے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے کہا ہے کہ یوکرین کو اس ماہ ممکنہ بڑے روسی حملے کی توقع ہے اور کیف کے پاس ماسکو کی افواج کو روکنے کے لیے ذخائر موجود ہیں۔

ریزنیکوف نے کہا ہے کہ یوکرین روس کی سرزمین کو نشانہ بنانے کے لیے امریکہ کی طرف سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کا استعمال نہیں کرے گا اور وہ صرف مقبوضہ یوکرائنی علاقے میں روسی یونٹوں کو نشانہ بنائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالانکہ مغرب کی تمام تازہ ترین فوجی رسد وقت پر ہمیں موصول نہیں ہوگی اس کے باوجود ہم روسی حملے سے نٹمنے کے لیے تیاری کیے ہوئے ہیں۔

روس کے پرائیویٹ ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین کا کہنا ہے کہ یوکرین کے مشرقی شہر باخموت میں شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے روسی میڈیا کی ان خبروں کو مسترد کر دیا کہ یوکرین کی افواج شہر سے پیچھے ہٹ رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -