اشتہار

سعودی عرب میں گردو غبار کا طوفان، وارننگ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں گردو و غبار کے طوفان کے باعث وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے شمالی ریجن کے شہروں میں گرد و غبار کا طوفان مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کالی آندھی سے تبوک اور حائل کے بعض علاقے بھی متاثر ہوں گے۔

- Advertisement -

عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ تبوک، الجوف اور حائل میں وارننگ جاری کرتے ہوئے اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مملکت میں آندھی سے سب سے زیادہ القریات، طبرجل، سکاکا، دومتہ الجنددل کے علاقے متاثر ہوئے ہیں جہاں حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں اسکولز بند کرکے تدریسی عمل آن لائن کردیا گیا ہے۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بھی ریاض کے رہائشیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ویک اینڈ پر مختلف پکنک مقامات پر جانے سے گریز کریں کیونکہ آئندہ چند روز تک خراب موسم جاری رہنے کے امکانات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاض میں دوپہر کے وقت ہوا کی رفتار تقریباً 29 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں