تازہ ترین

پشاورخودکش حملہ: سہولت کاروں کی معلومات دینے پر انعام کا اعلان

پشاور: محکمہ انسداد دہشت گردی نے پشاور لائنزمیں ہونے والے خودکش حملے کی معلومات فراہم کرنے پر انعام کا اعلان کردیا ہے۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے سے متعلق سی ڈی ٹی ڈی نے اشتہار جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کے سہولت کار کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے معلومات فراہم پر ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔

https://twitter.com/KP_Police1/status/1622618405625815041?s=20&t=-CCHKtXQQYcF5WUZ_ObFJg

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں 30 جنوری کو ہونے والے خودکش حملے میں 100 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

پشاور دھماکے کی تفصیلات کے مطابق دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا, مسجد کے پُرانے حصے میں کوئی پِلر موجود نہ تھا اور دیواریں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں۔

دھماکے کی وجہ سے دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ تر شہادتیں ہوئیں۔

یاد رہے کہ پشاور پولیس لائنز کو ہیڈ کوارٹر کے طور جانا جاتا ہے اور یہاں حساس عمارتیں سمیت اہم افسران کے دفاتر بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -