اشتہار

سیکرٹری پنجاب اسمبلی کی اہلیہ نے عدالت سے رجوع کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی اہلیہ نے پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے پر درخواست دائر کر دی۔

درخواست ایڈیشنل سیشن جج حسین رضا کی عدالت میں دائرکی گئی ہے۔ درخواست سرمد غنی چٹھہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 6 فروی کی رات کو پولیس وردی میں 20 سے زائد افراد گیٹ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے ان افراد نے قیمتی سامان چرانے کے ساتھ خواتین کو ہراساں کیا۔

- Advertisement -

عدالت نے درخواست پر سی سی پی او لاہور، ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے17 فروری کو جواب طلب کر لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں