اشتہار

اے آر وائی نیوز کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتا، شیخ رشید

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی آواز کو کوئی شخص نہیں دبا سکتا ہے۔

سینیئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے پیمرا کی جانب سے پاکستان کے سب سے مقبول چینل اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کیے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی آواز کو کوئی نہیں دبا سکتاہے۔ چینل پر پابندی ختم اور جلد دوبارہ بحال ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے کلک کریں:

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو چینل عوام کی ترجمانی کر رہا ہے لوگ اس کے جوش کو سلام پیش کر رہے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کو ٹاپ چینلز میں دیکھا جا رہا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کو لوگوں کی ترجمانی قبول نہیں ہے۔ یہ محبت لوگوں کی ہے، چوروں اور ڈاکوؤں کی نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز زمان پارک پولیس کو گرفتاری کے لیے ہی بھیجا گیا تھا۔ یہ ہفتہ بہت اہم ہے، عمران خان کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ الیکشن شیڈول کا بھی دو تین دن میں اعلان ہو جائے گا لیکن یہ ملک میں انتشار اور ایمرجنسی لگانا چاہتے ہیں۔ 50 روپے کا اسٹامپ جمع کرانے والے واپس ہی نہیں آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے رات 9 بجے کی ہیڈ لائنز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا بیان نشر کرنے پر اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کر دیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رات نو بجے کی ہیڈ لائنز میں عمران خان کو کیوں دکھایا گیا جبکہ اے آر وائی نیوز نے9بجے کے خبرنامے میں عمران خان کا بیان نشر ہی نہیں کیا تھا پھر بھی نشریات کو معطل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیمرا نے اے آر وائی نیوز کا لائسنس معطل کر دیا

اے آر وائی نیوز کی بندش پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سمیت دیگر صحافتی، سیاسی اور سماجی تنظیموں نے شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اظہار رائے کی آزادی کو پابند سلاسل کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں