تازہ ترین

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

’مریم نے توشہ خانے میں کچن کے مصالحے اور چمچے تک نہ چھوڑے‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز توشہ خانے سے کچن کے مصالحے اور چمچے تک لے گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جہلم میں صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ رپورٹ شریف فیملی اور زرداری فیملی کی دن دیہاڑے ڈکیتی ہے۔ مریم نواز نے تو کچھ بھی نہ چھوڑا اور توشہ خانے سے کچن کے مصالحے اور چمچے تک ساتھ لے گئی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کیخلاف 15 ماہ کے دوران اربوں روپے کے اشتہار دیے گئے۔ ن لیگ کو اب عمران خان اور بشریٰ بی بی سے معافی مانگنی چاہیے اور توبہ کرنی چاہیے کہ وہ اب ایسے کاموں میں ملوث نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر ظل شاہ کا بہیمانہ قتل کیا گیا اور ہمیں آواز اٹھانے پر مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ کراچی سے پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کو اغوا کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کو دبا کر ظلم اور دہشت کی ایک فضا بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک جانب ہم الیکشن کے لیے پوری طرح متحرک ہوچکے ہیں تو دوسری طرف ن لیگ کی سیاست پر بین ڈالنے والے سب اکٹھے ہو چکے ہیں۔ ہم پاکستان میں اب نظام بدل کر حالات کو بدلیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جن کی کوئی سیاست نہیں وہ عوام پر جبر اور ظلم سے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔ عمران خان پر اب تک 82 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جب کہ رات مجھ پر ساتویں ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔ ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے یہ ووٹ کے ذریعے مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اگر یہ سیاسی ہیں تو میدان سیاست میں آکر مقابلہ کریں۔

Comments

- Advertisement -