اشتہار

سری لنکا: مہنگائی کیخلاف ہزاروں ملازمین ہڑتال پر چلے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سری لنکا میں اسپتالوں، اسکولوں اور محکمہ ریلوے سے منسلک ہزاروں ملازمین مہنگائی کے خلاف ہڑتال پر چلے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج لینے کے لیے ٹیکس اور یوٹیلٹی بلز میں اضافہ کیا ہے جس کے خلاف ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔

مختلف محکموں کی 40 سے زیادہ یونین کے ملازمین کے کام پر نہ آنے سے اسکولوں میں امتحانات ملتوی جبکہ اسپتالوں میں او پی ڈی کی سہولت بند کر دی گئی جس کے نتیجے میں ہزاروں مریض متاثر ہوئے۔

- Advertisement -

دارالحکومت کولمبو کی مین بندرگاہ پر مزدور نے کام کا بائیکاٹ کیا جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے ملازمین کے کام نہ کرنے کی وجہ سے کم از کم 14 بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

حکومت نے ریلوے اور بندرگاہ پر کام شروع کروانے کے لیے ہنگامی طور پر فورسز کو تعینات کیا۔ بندرگاہ پر ملازمین اور فورسز آمنے سامنے آگئے لیکن کسی جھڑپ کی اطلاع نہیں۔

صدر رانل ویکریمسنگھے کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ملازمین کو کولمبو لانے کے لیے سرکار کی جانب سے 20 ٹرینیں چلائی جاتی ہیں لیکن یونینز کا کہنا ہے کہ ان ٹرینوں سے روزانہ صرف پانچ فیصد ملازمین مستفید ہوتے ہیں۔

سری لنکا نے آئی ایم ایف سے 2.9 بلین ڈالرز کا پیکج حاصل کرنے کے لیے ٹیکسز میں اضافہ کیا ہے۔

یونینز کا کہنا ہے کہ ہڑتال ملازمین کے مطالبات تک جاری رہے گی، حکومت فوری طور پر ٹیکس میں اضافہ واپس لے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں