اشتہار

آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر، پاکستان نے دوست ممالک سے امیدیں لگا لیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر پاکستان کی معاشی ٹیم دوست ممالک سے مالیاتی قرض لینے کیلئے متحرک ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کے قرض پروگرام کے معاملے پر معاہدے میں تاخیر پر وزارت خزانہ نے دوست ممالک سے امیدیں لگا لیں۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ معاشی ٹیم دوست ممالک سے مالیاتی قرض لینے کیلئے متحرک ہوگئی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ چین سے 2ارب ڈالر اورسعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں ہیں اور یو اے ای سے بھی ایک ارب ڈالر حاصل کرنے کیلئے اہم میٹنگز ہو رہی ہیں۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ چین سے آئندہ چند دنوں میں 80 کروڑ ڈالر مزید ملیں گے، اس سلسلے میں سیکریٹری خارجہ چین سے قرض کیلئے وزیرخزانہ سے ملکر چین روانہ ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور یو اے ای سے قرض ڈپازٹ کیلئے مزید وقت لگے گا، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر سے معاشی ٹیم پلان بی پر عملدرآمد کرنے لگی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں