تازہ ترین

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، روپیہ مستحکم

کراچی : روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 284 روپے 3 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا انحصار آئی ایم ایف قرض پروگرام کی بحالی کے گرد گھوم رہا ہے اور قرض پروگرام کی کسی بھی وقت بحال ہونے کی امید پر ڈالر کی طلب میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -