تازہ ترین

کاغذ کی قیمتوں میں بھی 3 گنا اضافہ ہوگیا

روپے کی گرتی ہوئی قدر سے جہاں مہنگائی کا سیلاب آیا ہوا ہے اور اشیا کے نرخ  روزانہ  کے حساب سے اوپر جا رہے ہیں ان میں ایک شے ایسی بھی ہے جس کی قیمتیں گذشتہ آٹھ ماہ میں 3 گنا بڑھ چکی ہیں اور اب وہ اتنی زیادہ ہو چکی ہیں کہ پاکستان کے بیشتر پبلشروں نے کتابوں کی اشاعت روک دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف ایک سال کے دوران کاغذ کی قیمتوں میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ روپے کی گرتی ہوئی قدر اوردرآمدی اشیا پر پابندی ہے۔

اس معاملے پر چیئرمین پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرز عزیز  خالد نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ 8 ماہ سے حکومت نے اپنی پالیسی میں تعلیم کو نظر انداز کیا ہے۔

عزیز خالد نے بتایا کہ حکومت نے کاغذ کی امپورٹ بند کردی دوسری جانب لوکل مینیوفیکچز نے کاغذ کی کوالٹی کو بھی بڑھایا اور اس سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی قیمت بھی دگنی کردی۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام وجوہات سے ملک میں کتابوں کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے، اس صورت میں جب ہم کتاب نہیں چھاپے گے تو بچوں کے پاس پڑھنے کے لیے کتابیں کم ہوں گی۔

Comments

- Advertisement -