تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

زیلنسکی نے چینی صدر کو دورہِ یوکرین کی دعوت دیدی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے چین کے صدر شی جن پنگ کو یوکرین کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔

انہوں نے یہ دعوت ایسوسی ایٹڈپریس کو دیے گئے انٹرویو کے دوران دی۔ اے پی کے مطابق زیلنسکی نے پہلے ہی چینی صدر کو دورہ یوکرین کا دعوت نامہ ارسال کر دیا ہے۔

انٹرویو میں زیلنسکی نے چینی صدر کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ میں شی جن پنگ کو یہاں دیکھنا چاہتا ہوں ہمارا ملک چینی صدر کا منتظر ہے۔

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم شی جن پنگ کو یہاں دیکھنے کے منتظر ہیں میں ان سے بات کرنا چاہتا ہوں، مکمل جنگ سے پہلے میرا ان سے رابطہ تھا لیکن اس سارے سال کے دوران ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

چین اقتصادی طور پر کئی دہائیوں سے روس کے لیے موافق اور سیاسی طور پر سازگار رہا ہے۔ یوکرین جنگ میں چین نے غیرجانبداری کا باضابطہ موقف پیش کرتے ہوئے پیوٹن کو سفارتی تعاون فراہم کیا۔

شی جن پنگ نے گزشتہ ہفتے روس کا دورہ اس امکان کو بڑھاتے ہوئے کیا تھا کہ بیجنگ ماسکو کو اسلحہ اور گولہ بارود فراہم کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے جو اسے اپنے ختم شدہ ذخیرے کو دوبارہ بھرنے کے لیے درکار ہے لیکن چینی صدر کا یہ دورہ بغیر کسی اعلان کے ختم ہو گیا۔

دورے کے کچھ دن بعد پیوٹن نے اعلان کیا کہ وہ بیلاروس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کریں گے جو روس کا ہمسایہ ملک ہے اور کریملن کے جوہری ذخیرے کو نیٹو کے علاقے سے دور کرنے کا سبب بنے گا۔

Comments

- Advertisement -