اشتہار

پاکستان کی معیشت کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، عالمی بینک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو سنگین چیلنجزکا سامنا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرایک ماہ کی درآمد سے بھی کم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان سےمتعلق رسک آؤٹ لک جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو تاحال سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مزید 39 لاکھ افرادغربت کی لکیر سےنیچےچلےگئے، جس کی وجہ سیلاب کی تباہی، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری ہے۔

- Advertisement -

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمد سے بھی کم ہیں ، پاکستان میں مہنگائی 25 فیصد سے زائد ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں قرضے معیشت کا74 فیصدہیں، پاکستان کے ایف آر ڈی ایل قانون کے تحت قرضے معیشت کا 60 فیصد ہونے چاہئیں۔

عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں مالیاتی خسارہ 6.7 فیصد تک پہنچنےکا اندیشہ ہے اور معاشی ترقی کی شرح 0.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال پٹرولیم مصنوعات 55فیصد اور بجلی 47 فیصد مہنگی ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں