اشتہار

شان مسعود کی ورلڈکپ میں شمولیت پر سابق کرکٹر نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے شان مسعود کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی حمایت کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ شان مسعود کو ورلڈکپ اسکواڈ میں ضرور شامل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود کو بطور تھرڈ اوپنر اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے وہ پہلے بھی تیسرے نمبر پر کھیل چکے ہیں اور مشکل وقت میں انہیں اوپننگ کروائی جاسکتی ہے۔

- Advertisement -

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اوپننگ جوڑی میں کسی کے زخمی ہونے کی صورت میں آپ کے پاس تھرڈ اوپنر کا آپشن ہونا ضروری ہے آپ کو چانس تو لینا پڑے گا اور کپتان سمیت منیجمنٹ کو کھلاڑیوں کو اعتماد دینا ہو گا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ عماد وسیم کی طرح شان مسعود کو اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے لیکن پلئینگ الیون میں ان کی جگہ بنتی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ تو کپتان اور منیجمنٹ کو ہی کرنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں