اشتہار

سب سے وزنی اور مہنگے بیل کے چرچے، خوراک کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

مصر میں آج کل ایک ٹن سے زائد وزنی تاریخ کے مہنگے ترین بیل کی چرچے ہیں جس کا سواد ایک لاکھ 37 ہزار مصری پاؤنڈ میں ہوا ہے۔

مصر کے جنوبی علاقے اسوان میں سوش میڈیا پر ان دنوں ایک ٹن سے زائد (1100 کلو گرام) وزنی بیل کے چرچے ہیں جو ایک لاکھ 37 ہزار مصری پاؤنڈ میں فروخت ہوا ہے اور اس کو مصر کی تاریخ کا سب سے مہنگا بیل مانا جا رہا ہے۔

غیر ملکی یڈیا کے مطابق بیل کا وزن 1100 کلو گرام ہے، اس کا سودا ایک لاکھ 37 ہزار مصری پونڈ میں طے پایا ہے اور یہ مصر میں اب تک فروخت کیا جانے والا سب سے زیادہ وزنی بیل ہے اور اس کے ایک کلو گوشت کی قیمت 400 پونڈ بتائی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

بیل خریدنے والے قصاب یاسر محمد جابر( ابو عمار) نے بتایا کہ اس نے الاقصر کمشنری کی اسنا منڈی سے اس نے یہ بیل خریدا ہے جس کو ذبح کرکے اس کا گوشت فروخت کرے گا۔

ابو عمار کا کہنا ہے کہ بیل چارے میں مکئی کھاتا ہے اور مکئی سے گوشت کی مقدار بڑھتی جب کہ چربی کم ہوتی ہے۔ اس بیل سے نکلنے والے خالص گوشت کا تخمینہ 645 کلو گرام بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مصر میں چارے کے بحران کے باعث گوشت کافی مہنگا ہوگیا ہے اور ایک کلو گوشت 370 پاؤنڈ سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ 30 فیصد قصابوں نے اس بحران کے باعث اپنی دکانیں بند کر دی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں