اشتہار

سعودی عرب میں سونے کے زیورات خریدنے کے حوالے سے اہم ہدایات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی حکومت نے سونے کے زیورات خریداری کرنے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔

اس حوالے سے سعودی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں زیورات سازی کے شعبے کے لیے236 تجارتی لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت تجارت نے سونے کی خریداری کے حوالے سے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ جب بھی سونے کے زیورات خریدیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ خریدے جانے والے زیورات پر سونے کے معیار کی مخصوص مہر لگی ہو۔

- Advertisement -

ترجمان وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس ہدایت پر عمل سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ سونا کتنے قیراط کا ہے؟معیار کے علاوہ زیورات کا وزن بھی حساس میٹر سے کیا جانا ضروری ہے۔

علاوہ ازیں زیورات خریداری کے لیے دکاندار سے خریدے گئے زیورات کی مہرشدہ رسید ضرور حاصل کریں جس میں زیور کا مجموعی وزن اور رقم کی تمام ترتفصیلات درج ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سونے کی تجارت کرنے والے اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ سونے کے زیورات کی قیمت کا تعین اوپن مارکیٹ میں بناوٹ کے حساب سے کیا جاتا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ روزانہ بلکہ گھنٹوں کے حساب سے اترتے چڑھتے ہیں جن کا اثر مقامی مارکیٹ پربھی مرتب ہوتا ہے۔

زیورات کی بناوٹ کے اعتبار سے سعودی عرب میں بھی سونے کے نرخوں کا تعین کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہاں دنیا بھر کے ماڈلز اور مصنوعات ہوتی ہیں جن کے نرخ بھی جدا ہوتے ہیں۔

مقامی سطح پر بھی سونے کے زیورات تیار کرنے والے کارخانے موجود ہیں تاہم امارات اور دبئی کے علاوہ بحرین کے تیار کردہ زیورات کی قیمت نسبتاً دیگر ممالک سے زیادہ ہوتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں