اشتہار

عمر ایوب، علی نواز اعوان، حماد اظہر کے گھر پر پولیس چھاپے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ رات مزید کئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے اور چادر و چار دیواری کی حرمت پامال کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، علی نواز اعوان، حماد اظہر اور خرم نواز کی گرفتاری کے لیے ان کے گھروں پر چھاپے مارے۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے فیملی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپا پڑا، تاہم سابق وزیر گھر میں موجود نہیں تھے، پولیس عمر ایوب کے 3 ملازمین کو گرفتار کر کے ساتھ لے گئی۔

- Advertisement -

ادھر اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھر پولیس کا تیسرا چھاپا پڑا، تاہم پولیس چھاپے کے دوران علی نواز اعوان گھر پر موجود نہیں تھے۔

حماد اظہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’میرے گھر چوتھا چھاپا پڑا، میرے 82 سالہ والد کو وارننگ دی گئی کہ ان کی بیٹی کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے، جس پر والد نے جواب دیا کہ بیٹی اور بچوں کی بجائے وہ خود گرفتاری دے دیتے ہیں، حماد اظہر نے کہا میرے دادا میاں فضل تحریک پاکستان کے سپاہی تھے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما راجہ خرم نواز کے گھر بھی پولیس نے چھاپا مارا ہے، پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم نواز کی گرفتاری کے لیے رشتہ داروں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے لیکن وہ گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں