تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک

مصری سرحد کے قریب فائرنگ سے تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔

فوج نے کہا ہے کہ مصری سرحد کے قریب غیر معمولی فائرنگ میں کم از کم تین اسرائیلی فوجی ہلاک اور چوتھا زخمی ہو گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز فائرنگ کا تبادلہ اسرائیل اور مصر کے درمیان نتزانہ/العوجہ سرحدی کراسنگ کے آس پاس ہوا جو اس مقام سے تقریباً 40 کلومیٹر (25 میل) جنوب مشرق میں واقع ہے جہاں مصر اور غزہ کی پٹی کے ساتھ اسرائیل کی سرحد ملتی ہے۔ اس کا استعمال اسرائیل یا غزہ کی پٹی کے لیے مصر سے سامان درآمد کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دو فوجیوں کو اسرائیلی فوجی گارڈ پوسٹ پر مردہ پایا گیا وہ اپنے ریڈیو کا جواب دینے میں ناکام رہے. یہ فوجی پوسٹ پر اپنی شفٹ کے لیے پہنچے تھے اور دو گھنٹے تک انہوں نے ریڈیو پر جواب نہیں دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ فائرنگ کا پہلا تبادلہ ہفتہ کی صبح ہوا جب کہ دوسری سرحدی جھڑپ دوپہر کے وقت ہوئی جس میں تیسرا اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

اسرائیلی فوج نے مقابلے میں دو حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو مبینہ طور پر مصری سرحدی محافظ کی وردی میں ملبوس تھے۔

Comments

- Advertisement -