اشتہار

2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں: آصف زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ثمینہ خالد گُھرکی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ پنجاب نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ 2018 کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے حالات بہتر ہیں، ثمینہ خالد گھرکی نے کہا کہ خواتین ونگ کی وجہ سے پنجاب اور لاہور میں پیپلز پارٹی کا نام ‏روشن ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور پاکستان بیت المال میں خواتین کے مسائل ترجیحی ‏بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ پیپلز پارٹی خواتین کے وفد میں نرگس خان، عقیلا یوسف، سکینہ چودھری، تسنیم چوہدری، شمشاد انور، اور وزیر ‏النساء شامل تھیں۔

دریں اثنا، سابق صدر آصف زرداری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے بھی ملاقات کی، وفد میں رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم کھوسہ، نواب زادہ میر جمال خان رئیسانی، حاجی ملک شاہ گورگیج، میر عبدالرؤف رند، فرید رئیسانی شامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت پارٹی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں