اشتہار

چلتی بس میں ڈرائیور ہلاک، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارت میں ڈرائیونگ کے دوران بس ڈرائیور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی جس کے بعد مسافر بس بے قابو ہوکر پیٹرول پمپ میں جاگھسی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ریاست کرناٹکا کے شہر سندگی نگر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک دکھایا گیا ہے کہ ایک مسافر بس بے قابو ہونے کے بعد پیٹرول پمپ میں جا گھسی۔

واقعہ گزشتہ رات بس ڈرائیور کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث پیش آیا جس نے موقع پر دم توڑ دیا، ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد بس کنڈکٹر نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسافروں کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

- Advertisement -

پیٹرول پمپ سے بس ٹکرانے کے باعث بڑا دھماکہ بھی ہوسکتا تھا جس سے بڑی تعداد میں جانی نقصان ہو سکتا تھا۔ واقعے کا سنسنی خیز منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

متوفی ڈرائیور کی شناخت مروگپا اتھانی کے نام سے کی گئی ہے، حادثے سے قبل بس چلاتے ہوئے ڈرائیور نے کنڈکٹر سے دل میں تکلیف کی شکایت کی اور دوسرے ہی لمحے بے جان ہوکر اسٹیئرنگ پر گر پڑا۔

اس دوران بس چلتی رہی اور بے جان ڈرائیور کا پاؤں ایکسیلیٹر پر رہا بس خود بخود سڑک کے دائیں طرف مڑگئی اور تیزی کے ساتھ مخالف لین پر واقع فیول اسٹیشن میں داخل ہوگئی۔

اسی دوران کنڈکٹر نے خطرہ بھانپتے ہوئے فوری طور پر بریک کو دبا کر بس کو روک لیا، بصورت دیگر بہت بڑا سانحہ رونما ہوسکتا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں ڈرائیونگ کے دوران ایک بس ڈرائیور کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی تھی جس کے بعد بس بے قابو ہوکر سگنل میں جاگھسی جس سے ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زحمی ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں