اشتہار

پاک فوج کے سابقہ مشرقی پاکستان میں آپریشن کی اصل داستان

اشتہار

حیرت انگیز

سانحہ مشرقی پاکستان کے دوران ہونے والی وحشیانہ کارروائیوں میں بھارتی فوج اور مکتی باہنی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، جس میں تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا گیا۔

سال 1971 میں اس گروہ نے مشرقی پاکستان کے نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کردی تھی اور اپنی وارداتیں چھپانے کیلئے بھارتی فوج اور مکتی باہنی نے پاک فوج کو بدنام کرنے کے غرض سے جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔

اس حوالے سے سابقہ مشرقی پاکستان میں تعینات لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید اطہر علی نے اپنے انٹرویو میں ان خوفناک حقائق سے پردہ اٹھایا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھارت نے مکتی باہنی کی ذہنی و عسکری تربیت کی اور انہیں ہتھیار بھی فراہم کیے، اُن کے ذریعے مشرقی پاکستان میں امن عامہ کی صورت حال کو تہہ و بالا کرکے رکھ دیا گیا۔

جنرل (ر) سید اطہر علی نے کہا کہ ان دنوں میری پوسٹنگ کشمیر میں تھی تقریباً ایک ماہ بعد ہمیں مشرقی پاکستان جانے کے احکامات ملے، ڈھاکہ پہنچنے کے ایک ہفتے بعد اطلاع ملی کہ لوگوں کا بہت بڑا ہجوم آرہا ہے۔

جب ہم نے ایکشن لینا چاہا تو وہ لوگ وہاں موجود بانس کے گھروں میں گھس گئے ان گھروں میں زیادہ تر بچے اور خواتین موجود تھیں، کیونکہ ہم ان لوگوں پر فائر نہیں کرسکتے تھے تو ہم اپنی پوزیشن پر واپس آگئے۔

لیکن ہمارے واپس جاتے ہی ان لوگوں کی جانب سے ہم پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا پھر بھی ہم نے عورتوں اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر جوابی کاروائی نہیں کی۔ جس پر ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ جس سے بے گناہ لوگوں کی جان چلی جائے۔

جہاں تک ہم نے مشاہدہ کیا کہ بھارتی فوج مکتی باہنی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرتے تھے مشرقی پاکستان کے لوگ بھی مکتی باہنی کے مظالم سے خوفزدہ تھے کیونکہ بھارتی فوجی ان سے ملے ہوئے تھے۔

جنرل (ر) سید اطہر علی نے بتایا کہ پاک فوج کے میجر الطاف حسین جو بلوچ رجمنٹ میں تعینات تھے میں ان کو ذاتی طور جانتا تھا، انہیں اور ان کے تمام گھر والوں کو مکتی باہنی کے شرپسندوں نے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے حوالے سے جو تاثر دیا جاتا ہے وہ سراسر غلط ہے بھارتی فوج اور مکتی باہنی نے منظم انداز میں پاک فوج کیخلاف افواہیں پھیلائیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں