اشتہار

فیلے کی بیٹری جواب دے گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (ویب ڈیسک) – یورپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے زمین سے پچاس کروڑ کلومیٹر فاصلے پر موجود دمدار ستارے پر بھیجے گئے روبوٹ ’فیلے‘کی بیٹری جواب دےگئی۔

واضح رہےکہ فیلے نامی یہ روبوٹ اب سے چند دن قبل 67 پی نامی دم دار ستارے پر اترا تھا جو کہ زمین سے تقریباً پچاس کروڑ کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

فیلے نے ستارے کی سطح پر اترنے سے پہلے اس کی تصاویر بھی خلائی ادارے کو بھیجی تھیں اور بین الاقوامی ذرائع کے مطابق اس نے سطح پر اتر کر تمام ضروری ٹیست بھی کرلئے تھے جن میں سطح کی ڈرلنگ بھی شامل ہے۔

- Advertisement -

سائنسدانوں کے مطابق فیلے جس جگہ اترا ہے وہاں آنے والے کئی مہینوں تک سورج کی روشنی کا گزر نہیں ہوگا اور جب تک فیلے کے سولر پینل تک روشنی نہیں پہنچے گی وہ دوبارہ چارج نہیں ہوسکے گا۔

سائنسدانوں نے یہ بھی امکان ظاہرکیا ہے کہ اس تمام عرصے میں ہم اس ستارے میں ہونے والی تمام جغرافیائی تبدیلیوں سے بے خبر رہیں گے لہذا اس بات کا بھی امکان ہے کہ کسی ممکنہ نقصان کے نتیجے میں فیلے دوبارہ کبھی چارج نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ زمین سے اس قدر فاصلے پر انسانی آلات کی پہنچ تاریخ میں پہلی بار ہوئی تھی اور اس واقعےکو سائنسدانوں کی جانب سے انسانیت کا مستقبل قرار دیا جارہا تھا۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں