اشتہار

ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے مالی سال 2022-23 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

بینک دولت پاکستان کے ذیلی ادارے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن (ڈی پی سی) نے اپنی تیسری سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 2022-23 جاری کر دی جس کا مقصد اس کے رکن بینکوں میں ڈپازٹس کے تحفظ کے حوالے سے بینک ڈپازٹرز اور عوام الناس میں آگہی کا فروغ ہے۔

سالانہ رپورٹ میں ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کی جانب سے ڈپازٹرز کی رقوم کے تحفظ، مالی استحکام کو تقویت دینے اور ڈپازٹ کے تحفظ کو مسلسل بڑھانے کے حوالے سے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

رپورٹ میں ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی اور مالی کارکردگی پیش کی گئی۔ اس میں ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے مستقبل کے منصوبوں اور حکمت عملی کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا جو ڈپازٹ کے تحفظ کے حوالے سے ادارے کے عزم کا احاطہ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ میں اعداد و شمار اور تصاویر کے ذریعے ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے ڈپازٹ کے تحفظ کے حجم اور دائرہ کار کو پیش کیا گیا ہے جو کارپوریشن کے حفاظتی حصار کی واضح تصویر کشی کرتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے پاکستان میں شیڈول بینکوں کے کُل 73 ملین ڈپازٹرز میں سے 98 فیصد سے زائد ڈپازٹرز کے ڈپازٹس کو تحفظ فراہم کر دیا ہے۔

رپورٹ میں "ڈپازٹ کے تحفظ کو جانیے” کے عنوان سے عوام کی آگہی پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ سمجھنے کی آسانی یقینی بنانے کیلیے ڈپازٹ کے تحفظ کے بارے میں عمومی سوالات کو اس حصے میں تصویری طور پر پیش کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ایکٹ کے تحت ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن نے سال 2018 میں بینک کے دیوالیہ ہونے کی غیر متوقع صورت میں بینکوں کے ڈپازٹرز کو زر تلافی دینے کے مقصد سے کام کا آغاز کیا تھا۔ متذکرہ ایکٹ کے تحت پاکستان کے تمام شیڈول بینک ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے رکن ہیں۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں