اشتہار

صنعا : کار بم دھماکہ، 40 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

صنعا : یمن کے دارلحکومت صنعا میں پولیس اکیڈمی کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بم دھماکہ پولیس کالج کے باہر اس وقت ہوا جب تمام جوان تقریب کیلئے ایک جگہ اکھٹے تھے، بم دھماکے میں سینکڑوں جوان زخمی ہوئے، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، حکام نے پندرہ بچوں سمیت چالیس افراد کی موت کی تصدیق کردی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کے مطابق بم دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ کے بعد ہرطرف لاشیں بکھر گئیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ  سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ  دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں