تازہ ترین

نصیرآباد: دہشت گردوں نے ٹرانسمیشن ٹاور تباہ کردیا، ملک بھرمیں بجلی کی فراہمی معطل

کوئٹہ:ڈسٹرکٹ نصیرآباد میں دہشت گردوں نے ٹرانسمیشن ٹاورکودھماکے سے اڑادیا جس کے باعث پنجاب، سندھ، بلوچستان خیبرپختونخواہ اورآزاد کشمیر کے بیشترشہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے اچانک ملک کے بیشترشہرتاریکی میں ڈوب گئے جس کے سبب شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی۔ بریک ڈاوٗن کا سبب بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی واردات بتایا گیا ہے۔

وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کے ٹویٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں ٹرانسمیشن ٹاورکو دہشت گردوں نے دھماکے سے اڑایا۔ ٹرانسمیشن ٹاورتباہ ہونے سے اوچ سبی کوئٹہ لائن شدید متاثر ہوئی اوردیگرگرڈاسٹیشنوں پردباؤ بڑھ گیا۔

ملک بھرکے گرڈاسٹیشنوں اورٹرانسمیشن لائنوں میں مقررہ حدسےزیادہ لوڈآنےکے باعث سسٹم فیل ہوگیا جس کے سبب نیشل گرڈ اسٹیشن بیٹھ گیااورپورے ملک میں تاریکی چھا گئی۔

سندھ ، پنجاب، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سمیت اسلام آباد بھی بجلی سے محروم ہوگیا۔ وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نےٹویٹ میں بتایا کہ بجلی بحالی کی کوشش کی جارہی ہے۔

واردات کے تقریباً آٹھ گھنٹے بعد پورے ملک میں بجلی بحال ہوچکی ہے جبکہ کراچی میں صبح 6 بجے مکمل طور پر بحال ہوگئی تھی لیکن تاحال شہر کے واٹر پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جاسکی جس کے سبب شہر میں پانی کی شدید قلت ہے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں