اشتہار

وزیرِاعظم نوازشریف آج کراچی پہنچ رہےہیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وزیرِاعظم نواز شریف نے آج کراچی پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ کراچی کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ ایم کیوایم کے مقتول کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت کریں گے ۔

وزیرِاعظم نے کراچی کی صورتحال پر آج اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں صوبائی سیکیورٹی حکام شریک ہوں گے ،اجلا س میں کراچی میں جاری آپریشن کی پیش رفت پر غور کیا جائے گا اور ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس قبل وزیرِاعظم نے ایم کیو ایم کے رہنماء بابر غوری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ایم کیو ایم کے کار کن سہیل احمد کے قتل پر تعزیت کی۔

- Advertisement -

نواز شریف نے بابرغوری کو بتایا کہ وہ جمعے کو کراچی میں سہیل احمد کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے اور تعزیت کریں گے۔

دوسری جانب ایم کیو ایم نے کارکن سہیل احمد کے قتل کیخلاف سینیٹ میں تحریک التواء جمع کرادی ہے، تحریک التواء سینیٹر بار خان غوری نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ ماورائےعدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ  بدھ کے روز سوسائٹی سیکٹر کے یونٹ انچارچ سہیل احمد کی لاش موچکو سے ملی تھی، انہیں 15دسمبرکو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اغوا کرکے لے گئے تھے۔

جس کے بعد ایم کی ایم نے سہیل احمد کے ماورائے عدالت قتل پر یومِ سوگ کا اعلان کیا ،  گزشتہ روز کراچی سمیت سندھ کے بیشتر شہروں میں ہڑتال رہی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں