اشتہار

سینیٹر اعظم خان ہوتی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سابق وزیراعلی سرحد امیر حیدرہوتی کے والد سینیٹر اعظم خان ہوتی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

اے این پی کے رہنماء محمد اعظم خان ہوتی، سابق وزیرِاعلی خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی کے والد اور بیگم نسیم ولی کے بھائی تھے جبکہ اسفندیارولی کے ماموں تھے، وہ گلے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

 اعظم خان ہوتی میاں محمد نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کے پچھلے دونوں ادوار میں مواصلات کے وزیر رہے، وہ گلے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ سینیٹر اعظم خان کی نماز جنازہ آج شام مردان میں ادا کی جائے گی۔

- Advertisement -

اعظم خان ہوتی 5 فروری 1971ء میں مردان میں پیدا ہوئے۔ وہ مردان کی معروف شخصیت تھے، مرحوم 2012ء میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ اس سے قبل وہ 1993ء میں بھی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں