اشتہار

بیجنگ: دریائے ینگزی میں مسافربردار جہاز ڈوب گیا، 450سے زائد افراد لاپتہ

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چین کےصوبہ ہیوبی میں واقع دریائے یانگ ٹیز میں مسافر بردار بحری جہاز ڈوبنے سے چار سو سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے، جہاز کے کیپٹن اور چیف انجینئر سمیت آٹھ افراد کو بچالیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کے باعث امدادی کاموں میں دشواری پیش آرہی ہے۔

- Advertisement -

مسافر بردار بحری جہاز میں عملے کے سینتالیس ارکان سمیت چار سو اٹھاون افراد سوار تھے، بحری جہاز کی منزل مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر نانجنگ سے جنوب مغرب میں واقع صوبہ ہیوبی میں واقع شہر چیانگنگ تھی کہ جہاز دریائے یانگزی میں طوفان کی زد میں آگیا۔

  شدید طوفانی بارش نے جہاز کو دریا بُرد کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جہاز کے کیپٹن اور چیف انجینئر سمیت صرف آٹھ افراد کو ہی بچایا جاسکا، ریسکیوکا کام جاری ہے جبکہ چین کے وزیرِاعظم لی کی چیانگ نے جائےحادثہ کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ایسٹرن سٹار نامی چار منزلہ مسافر بردار تفریحی بحری جہاز میں 405 چینی شہری، ٹریول ایجنسی کے پانچ ملازمین اور عملے کے 47 ارکان سوار تھے۔

واضح رہے  کہ رواں سال کے آغاز میں بھی چین میں کشتی کے ایک حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں